دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی ہتھیار سعودی بحری جہاز کے ذریعے یمن پہنچائے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک سعودی بحری جہاز کے ذریعے امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان جنوبی یمن میں پہنچائے گئے ہیں۔

سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ اسے ایک ایسی ویڈیو فلم ملی ہے جسے خفیہ طور پر فلمایا گیا ہے اور اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کی تاریکی میں امریکی ساخت کی اوشکوش بکتربند گاڑیاں جنوب مغربی یمن کی عدن بندرگاہ پر اتاری جا رہی ہیں۔

سی این این نے ان اطلاعات کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جس بحری جہاز پر امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان یمن پہنچائے گئے ہیں اس کا نام ، بحری ھفوف، سعودی بتایاگیا ہے۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ انتیس اکتوبر کو اس بحری جہاز کے عدن میں ظاہر ہونے سے پہلے اس کے جی پی ایس سسٹم کو بند کردیا گیا تھا۔

سی این این نے رپورٹ دی کہ یمن میں سعودی عرب سے وابستہ فریق اس شخص کو گرفتار کر لے گا جس کے بارے میں شک کرے گا کہ اس نے یہ ویڈیو سی این این کو دیا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button