مشرق وسطی

امریکی انخلاء کے مؤقف پر عبدالمہدی کو کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دو بڑے سیاسی اتحاد سائرون اور الفتح کے سربراہان سید مقتدی صدر اور ہادی العامری نے عراقی سیاسی حالات پر بات چیت کی۔

دونوں بڑے عراقی اتحادوں کی اس سربراہ ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر خصوصی گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے موجودہ حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس ملاقات میں عراقی احتجاجی مظاہرین کے مطالبے پورے کئے جانے اور جلد از جلد عراقی کابینہ کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا۔

سائرون اور الفتح کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کی طرف سے اختیار کئے گئے دلیرانہ مؤقف کو سراہا گیا اور امریکی انخلاء کے اس دلیرانہ مؤقف پر عادل عبدالمہدی کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button