دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کے مقابلے میں ایشیائی ممالک متحد ہوجائیں، چین کی اپیل

شیعہ نیوز: چین کے وزیرخارجہ نے ایشیائی ملکوں سے امریکہ کی جیوپولیٹکس تسلط کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ملائیشن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بحیرہ چین میں امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے تمام علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی انڈوپیسیفک حکمت عملی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی ملکوں کو امریکہ کی جیوپولیٹکس تسلط جمانے کی کوششوں کے مقابلے میں متحدہ ہوجانا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ سرد جنگ کے ذریعے خطے میں انڈوپیسیفک نیٹو بنانا چاہتا ہے اور خطے کے مختلف گروپوں اور بلاکس کے درمیان اختلافات اور جغرافیائی مسابقت بڑھا کر خطےمیں اپنی برتری اور حکمرانی چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button