مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی منصوبہ ’’ڈیل آف سینچری‘‘ مردہ ہی پیدا ہوگا۔ ظریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل نامی مبینہ امن منصوبہ مردہ ہی پیدا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے پیر کی رات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دعوی دار ریاستوں کو چاہیے کہ ڈیل آف سنچری جو مردہ ہی پیدا ہوگی، کے بجائے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے تجویز کردہ جمہوری حل کو قبول کریں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایک ایسا استصواب رائے جس میں تمام فلسطینی عوام چاہے وہ مسلمان ہو یا یہودی یا کہ عیسائی ہو، وہ سب حصہ لے کر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی ایماء پر امریکہ کی جانب سے پیش کردہ ناکام ہو جانے والے سینچری ڈیل نامی مبینہ امن منصوبے میں 4 شرائط کو شامل کیا گیا ہے جن کی بناء پر فلسطین کی طرف سے اسرائیل کو ایک یہودی ملک ماننا پڑے گا، غزہ کو اسلحے سے خالی کرنا ہو گا، حماس کو ہتھیار ڈالنا ہوں گے اور فلسطین کی طرف سے مقدس شہر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی ماننا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button