مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حق واپسی ریلیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے 74 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 74 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ جمعہ کو غزہ کےمشرقی علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 74 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 29 فلسطینی براہ راست گولیاں لگنے جب کہ دیگر شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں حق واپسی تحریک کے 75 ویں جمعہ کو مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 74 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غزہ میں حق واپسی احتجاج کا 75 واں جمعہ لبنان میں قائم صبرا وشاتیلا فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں 63 سال پیشتر ہونے والے قتل عام کی یاد میں منایا گیا۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ صبرا وشاتیلا میں ہونے والا قتل عام آج بھی فلسطینیوں کے خلاف جاری ہے۔

زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ میں مختلف مقامات پر حق واپسی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کی حق واپسی تحریک 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس تحریک کےآغاز سے اب تک 324 فلسطینی شہید اور 31 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ صیہونی فوج نے 16 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button