
دنیا
امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں
شیعہ نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی نئی پابندیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا رویہ ہانگ کانگ کے معاملات میں بے شرمانہ مداخلت ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ پابندیوں سے فوری پیچھے ہٹے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھنے پرہیز کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ہانگ کانگ میں کریک ڈاؤن کے الزامات پر چین کے چار عہدیداروں پر پابندیاں لگائی تھیں۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت چاروں چینی عہدیداروں کے امریکہ آنے پر پابندی ہو گی، اگر امریکہ میں ان چینی عہدیداروں کے اثاثے ہوئے تو وہ منجمد کر دیئے جائیں گے۔