دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا پناہ گزینوں کو گولیاں مارنے کی تجویز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک وقت پر تجویز کیا کہ ملک میں آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو آہستہ کرنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماری جائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے صحافیوں کی کتاب میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے سرحد پار کرکے امریکہ آنے والے مہاجرین کو روکنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات کی تجاویز دیں۔

کتاب میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی سرحد سے آنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے انتہائی شدید اقدامات تجویز کیے جن میں برقی دیوار، نوکوں والی دیوار اور ایک ایسی نہر جس میں سانپ یا مگرمچھ چھوڑے گئے ہوں، شامل تھے۔

نیویارک ٹائمز کے دو صحافیوں کی کتاب ’ بارڈر وارز‘ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو علیحدہ سے یہ تجویز دی کہ سیکیورٹی اہلکار میکسیکو کی سرحد سے آنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے ان کی ٹانگوں پر گولیاں ماریں مگر انتظامیہ نے صدر کی اس تجویز کو غیر قانونی قرار دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔

واضح رہےکہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر امریکی ٹرمپ کی ترجیحات میں شامل ہے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 3.6 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں سرحد پار کرنے والے پناہ گزینوں کو گولی مارنے کا بیان دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button