دنیا

امریکی شہریوں کا صدر ٹرمپ سے صدارتی عہدہ سے برطرفی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ میں تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر امریکی شہری ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ہیں۔

ہیل نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ گیلوپ نے اپنے تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے باون فیصد شہری ٹرمپ کے مواخذے اور عہدہ صدارت سے انہیں برطرف کردیئے جانے کے حق میں ہیں۔

رائے عامہ کے اس تازہ ترین جائز ے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اب ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی حمایت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس سروے میں چھیالیس فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف نہیں ہونا چاہئے۔

ڈیموکریٹس کے اندر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی بہت زیادہ حمایت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن اسپیکر نے ریپبلیکن ارکان سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ممنکہ مواخذے کے لئے متحد ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button