
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ایران کی خواہش کا اظہار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے بلومبرگ ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےدورہ ایران کے سلسلے میں اپنی درخواست اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ دورہ تہران میں امریکی صدر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پرگفتگو کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
امریکی وزیر خارجہ نے دورہ ایران کی خواہش کا اظہار ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ نے ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بھی متعدد بار ایران کے ساتھ پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز واضح طور پر ایک بار پھر کہا کہ ایران مذاکرات کے نام پر امریکہ کی منہ زوری کے سامنے نہیں جھکے گا۔