دنیا

امریکی وزارت خارجہ کا عمران خان کے دورے سے لاعلمی کا اظہار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں اوروائٹ ہاؤس نے بھی عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہٰذا عمران خان کے امریکہ کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close