
دنیا
امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور مفلسی کا شکار ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکی کانگرس کی مسلمان رکن الہان عمر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں امریکہ میں بڑے پیمانے پر فقر و غربت اور مفلسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 11 ملین بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ الہان عمر کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے کہ امریکی بچے بھوکے رہیں اور ان کے پاس دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے بھی پیسے نہ ہوں۔ الہان عمر نے کہا کہ امریکہ ایک مالدار ملک ہے جو ناخالص آمدنی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے اس کے باوجود امریکہ میں 38 ملین افراد بھوک اور مفلسی کا شکار ہیں۔ مہر نیوز کے مطابق الجزیرہ نے گذشتہ سال ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ میں 9۔12 فیصد عورتیں اور 6 ۔ 10 فیصد مرد فقر کا شکار ہیں جن کی مجموعی تعداد 38 ملین بنتی ہے۔