دنیا

افغان پارلیمنٹ کی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے ارکان پارلیمنٹ نے اپنے کھلے اجلاس کے دوران افغان قوم کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنے ملک کے عوام کے خلاف ٹرمپ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ، عالمی اصولوں کے منافی اور ان کی ناسمجھی کا نتیجہ قرار دیا۔

افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو افغان تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ افغانستان میں سرخ فوج کی شکست اور ذلت آمیز انخلا سے درس حاصل کر سکیں۔

افغان پارلیمنٹ کے ارکان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اپنے رویئے کا دھیان رکھے کیوں کہ افغانستان، سامراجیوں کا قبرستان ثابت ہوا ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے سربراہ فضل ہادی مسلم یار نے بھی منگل کے روز ٹرمپ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ، افغان عوام کے عتاب کا نشانہ بنا تو پھر ایک بھی غاصب امریکی فوجی افغانستان میں باقی نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ جنگ افغانستان کو ایک ہفتے میں ختم اور افغانستان کو صفحہ ہستی سے نابود کیا جا سکتا ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ اس میں دس لاکھ افراد مارے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button