دنیا
غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو طلب
شیعہ نیوز: اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ او آئی سی سربراہ اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور امداد کی فراہمی پر غور ہو گا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں شہادتوں کی تعداد 10000 سے تجاوز کر گئی ہے۔