مشرق وسطی

شام، عراقی سرحد کے نزدیک امریکی فوجی اڈے میں دھماکہ

شیعہ نیوز : شام کے سرحدی صوبے حمص میں امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے میں دھماکہ ہوا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں واقع امریکی دہشت گرد فوج کے زیراستعمال اڈے میں دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عراقی سرحد کے نزدیک واقع اڈے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے بارے میں باقاعدہ طور پر کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، ترجمان جہاد اسلامی فلسطین

واضح رہے کہ عراق اور اردن کی سرحد کے نزدیک شامی صوبے حمص میں امریکی فوجی اڈا ہے جس میں امریکی دہشت گرد فوجی رہتے ہیں۔ اس اڈے پر ماضی میں بھی کئی مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کی جانب سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button