مشرق وسطی

دہشت گرد داعش کے مارٹر حملوں میں 10 شامی شہری جانبحق، 13زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صوبہ حلب کے تل رفعت کے علاقے پرتکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مارٹر حملوں میں کم سے کم دس عام شہری جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں قائم روس کے آشتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں شامی فوج کے مقابلے میں پے درپے شکست کے بعد داعشی دہشت گردوں نے شامی شہریوں پر اپنے میزائلی اور مارٹر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

ان حملوں میں شام کے عام شہری بالخصوص خواتین اور بچے جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں۔

شام کا بحران علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزار گیارہ میں سعودی عرب امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی یلغار کے بعد شروع ہوا تھا۔

شامی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے شام میں داعش کی بساط لپیٹ دی ہے اور دوسرے دہشت گرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close