اہم پاکستانی خبریں

زائرین مقامات مقدسہ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اہم اقدام سامنے آگیا

شیعہ نیوز: حکومت پاکستان کی جانب سے زائرین مینجمنٹ پالیسی تیار کرلی، حکومت پاکستان نے ایران، عراق اور شام کے ساتھ معاہدوں کے لیئے مسودے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق زیارات مقامات مقدسہ کیلئے ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین کے زیارت آپریشن کو چینلائز کرنے کیلئے حکومت پاکستان نےزائرین مینجمنٹ پالیسی کا مسودہ تیارکرکے متعلقہ ممالک کو ارسال کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایران ، عراق اور شام کی حکومتوں کی جانب سے مسودوں کی منظوری کے بعد حکومت پاکستان زائرین مینجمنٹ پالیسی کاباقائدہ اجراء اور اسے نافذالعمل کرے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں پاکستانی قونصلیٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے ۔ حکومت پاکستان کی ایران ، عراق اور شام کی حکومتوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چندہفتوں میں ان مسودوں پر دستخط کرکے حکومت پاکستان کو مطلع کردیا جائے گازائرین مینجمنٹ پالیسی کے اجراء کے بعد پاکستان سے مقامات مقدسہ کی زیارات کیلئےجانے والوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور بھی زائرین کا کوٹا محفوظ رکھے گی جبکہ تمام ٹورآپریٹرز کو لائسنس بھی جاری کیئے جائیں گے اور ان کیلئےقوائد وضوابط بھی وضع کیئے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد زائرین کو دیار غیر میں ٹور آپریٹرز کی جانب سے کسی بھی قسم کی زیادتی اور بد انتظامی سے محفوظ رکھنا ہے ۔ زائرین ٹور آپریٹرز سے متعلق شکایات درج کروانے کے بھی مجاز ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کے اجراء کو مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close