مشرق وسطی

انا للہ و انا الیہ راجعون آیت اللہ محمد یزدی دار فانی سے کوچ کرگئے

شیعہ نیوز:انا للہ و انا الیہ راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف عالم دین، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی اب سے کچھ دیر پہلے اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

تقریب نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف عالم دین، امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری کے دیرینہ ساتھی، مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی اب سے کچھ دیر پہلے ۸۹ سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

آپ نے اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں سرگرم کردار ادا کیا اور اسلامی انقلاب کے بعد سے لے کر اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے گران قدر خدمات انجام دیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں قم المقدسہ کی اسلامی انقلابی عدالت کی سربراہی، قم المقدسہ میں امام خمینی رح کے دفتر کا انتظام و انصرام، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی عدلیہ کے سربراہ کی حثیت سے دس سال ذمہداری ادا کرنا، شہید رجائی اور بنی صدر کے درمیان اختلافات حل کروانے والی سہ رکنی کمیٹی کے میں تینوں قوہ کی جانب سے نمائندے کی ذمہ داری، مجلس خبرگان رہبری کی رکنیت، اسی طرح جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے نائب سربراہ اور قائم مقام ، حوزہ ہائے علمیہ کی شورائے عالی کی رکنیت اور ریاست آیت اللہ یزدی کی اہم ذمہ داریاں رہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close