دنیا

ایران کیساتھ ہمارے قریبی ترین تعلقات استوار ہیں، انس حقانی

شیعہ نیوز: افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بھائی اور طالبانی کمانڈر انس حقانی نے کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں حاضری دی اور ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور یادگاری کتاب پر دستخط کئے۔ اس موقع پر انس حقانی نے ایرانی حکومت و قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی پیش کی۔ شہید صدر کی تاریخ کے کچھ حصوں کا حوالہ دیتے ہوئے، طالبان کے کمانڈر نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو "امن کی متلاشی شخصیت” قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکمران ادارے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں ایران کے ساتھ قریبی ترین تعلقات استوار ہیں۔

انس حقانی نے دین مبین اسلام کو ایران و افغانستان کے درمیان سب سے اہم نقطہ اشتراک قرار دیا اور تاکید کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں، بالخصوص اقتصادی میدان میں باہمی تعلقات دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے نائب سربراہ سید حسن مرتضوی نے بھی تاکید کی کہ ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کو شہید آیت اللہ رئیسی و شہید امیر عبداللہیان کے ایجنڈے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button