اہل تشیع کے عائلی و دیگر مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی پینل کا اعلان
شیعہ نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل نے شیعہ عقائد کے حامل پاکستانی شہریوں کے عائلی معاملات، میراث اور عدالتی امور میں معاونت کیلئے شیعہ علماء پر مشتمل 6 رکنی پینل تشکیل دیدیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق شیعہ عقیدے کے مطابق کسی بھی مسئلے یا معاملے میں رہنمائی کیلئے مذکورہ 6 میں سے کسی بھی رکن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عدالتوں سمیت تمام جگہوں پر مذکورہ علماء کی رائے مقدم ہوگی۔ پینل میں لاہور سے وفاق المدارش الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین نجفی، ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، میانوالی سے مدرسہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی، کراچی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، کوئٹہ بلوچستان سے ممتاز عالم دیں علامہ جمعہ اسدی اور کے پی کے ہنگو سے علامہ خورشید انور جوادی کے نام شامل ہیں۔ مذکورہ علماء کسی بھی عائلی و وراثتی مسئلے سمیت دیگر شرعی مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوں گے۔ عدالت میں مذکورہ علماء کی رائے کو ہی اہمیت دی جائے گی۔