حزب اللہ لبنان کا اسرائیل کے مارون ایئر کنٹرول بیس پر ایک اور حملہ
شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی فورسز نے تیسری بار شمالی مقبوضہ فلسطین میں مارون ایئر کنٹرول بیس پر حملہ کیا ہے۔
مقاومتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ فلق 1 راکٹ سے کیا گیا اور جس نے پوری درستگی کیساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران مارون ایئر کنٹرول بیس پر حزب اللہ کا یہ تیسرا حملہ ہے۔
المنار ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانے برنیت پر میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : بعثت پیغمبر اکرم ؐ تاریخ کے بڑے اور بابرکت واقعات میں سے ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
لبنان کی حزب اللہ نے غاصب اسرائیلی حکومت کے اہم فوجی ٹھکانوں اور کریات شمعون کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کا پہلا حملہ 16 جنوری کو 40 کاتیوشا راکٹوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 22 گائیڈڈ اینٹی آرمر میزائلوں (دہلویہ 3 میزائل یا روسی 9m133M-2 میزائل) کے ساتھ اور دوسرا حملہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو کیا گیا۔ جس میں کم از کم 15 میزائل گائیڈڈ اینٹی آرمر کئے گئے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے سرحد قصبے کریات شمعون پر میزائل حملہ کرکے اسرائیلی فوج کی 769ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا۔
ادھر اسرائیلی سرکاری ریڈیو نے کریات شمعون کے فوجی اڈے پر حملے میں ایک افسر اور دو صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔