مشرق وسطی

عراق میں ایک اور داعشی منصوبہ ناکام، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد

شیعہ نیوز:عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سینیئر کمانڈر محمد التمیمی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دقیق اطلاع ملنے پر مشرقی صوبے دیالیٰ کے بعقوبہ شہر کے 90 کیلومیٹر شمال میں واقع ’العظیم‘ علاقے میں آپریشن کیا جس کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسے ضبط کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا یہ دھماکہ خیز مواد داعش کا تھا جسے وہ صوبے دیالی میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ حملے میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

اس کارراوئی سے پہلے بھی حشد الشعبی نے ’العظیم‘ علاقے کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے کئی آپریشن کئے تھے۔ حشد الشعبی نے عراقی فوج کے تعاون سے تلعفر کے شمال مغربی پہاڑی علاقوں سے متعدد دہشتگرد گروہوں کو مار بھگایا ہے۔

عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی کمر ٹوٹ چکی ہے تاہم اسکے بچے کھچے عناصر ابھی بھی موجود ہیں جنکے صفایے کے لئے حشد الشعبی سمیت عراقی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button