مشرق وسطی

امریکی اڈے پر پھر بڑا ڈرون حملہ

شیعہ نیوز:شامی ذرائع نے شام، اردن اور عراق کی سرحدی مثلث سے 55 کلومیٹر دور التنف میں امریکی اڈے پر حملے کا اعلان کیا۔

ان ذرائع نے بتایا کہ یہ اڈے ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

النشرہ کے مطابق، مذکورہ بالا ذرائع نے اعلان کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں امریکہ سے وابستہ ملیشیا کو جسے فری سیرین آرمی کے نام سے جانا جاتا ہے، جانی نقصان پہنچا ہے۔

اس حملے کے بعد امریکی فوج ہائی الرٹ پر تھی۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے المیادین سے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کے صحرا میں التنف علاقے میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈے کے اندر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ان ذرائع نے کہا کہ یہ آوازیں التنف بیس کے اندر واقع ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملے کی وجہ سے سنائی دی ہیں۔

اس حملے کی وجہ سے اس اڈے کے اندر امریکہ سے وابستہ ملیشیا اور بین الاقوامی اتحاد کے عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں درست معلومات نہیں موصول ہو سکی۔

شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ نئے سال کا پہلا حملہ ہے اور 5 مہینے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button