مشرق وسطی

صیہونیوں کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی بچہ شہید

شیعہ نیوز: صیہونی دہشتگردوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت لحم کے جنوبی حصے پر دھاوا بولا جہاں فلسطینیوں نے ان کے سامنے جم کر مزاحمت کی۔ اس دوران صیہونی دہشتگردوں نے ایک چودہ سالہ بچے زید محمد غنیم کی گردن اور کمر پر گولی مار کر اُسے شہید کر دیا۔

صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پرچم ریلی کی سکیورٹی کو لے کر اسرائیل میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔

گزشتہ تقریبا تیس برسوں سے غاصب صیہونی آبادکار پرچم نام سے موسوم ایک ریلی نکالتے ہیں جس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے پر انکے ناجائز قبضے کی یاد کو تازہ کرنا ہے۔ صیہونیوں کا دعوا ہے کہ بیت المقدس مکمل طور پر خودساختہ صیہونی ریاست کا دارالحکومت ہے جبکہ فلسطینی عوام کا واضح موقف یہ ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ صیہونیوں کی پرچم ریلی کل بروز اتوار فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نکالی جائے گی۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غرب اردن کے تمام علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے مقابلے میں انتقامی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ استقامتی کارروائیاں ایک قومی و دینی فریضے کی حیثیت رکھتی ہیں اور جو بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے اسے چاہئے کہ ایک نیا مورچہ قائم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مسلحانہ کارروائیاں ہی غاصب صیہونیوں کے جرائم کا حقیقی جواب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button