مشرق وسطی

نابلس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل ایک فلسطینی نوجوان کو جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ پیر کے روز بھی طولکرم میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوا تھا۔

یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button