مشرق وسطی

صیہونی دہشت گرد نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

شیعہ نیوز:شہاب نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جابر صیہونی فوجیوں کی جانب سے اریحا کی کالونی «عقبة جبر» میں فائرنگ سے 22 سالہ فلسطینی نوجوان «محمود جمال حسن حمدان» شہید ہو گیا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں یہفلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی فوجی ایک گاڑی میں عقبة جبر پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے اور اس کا محاصرہ کر لیا اور پوزیشن سنبھال کر فائرنگ شروع کردی۔

گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران صیہونی اسنائیپر کے ہاتھوں دوسرا فلسطینی نوجوان ہے جو گولی لگنے سے شہید ہو گیا ہے جس پر مغربی کنارے کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

فلسطین کی استقامتی محاذ حماس کے ترجمان "عبداللطیف القانوع” نے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر کہا کہ صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کا جواب فائرنگ اور شہادت پسندانہ کارروائی کے ذریعے دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button