دنیا

انصاراللہ کے حملوں نے بھاری نقصان پہنچایا ہے، امریکہ کا اعتراف

شیعہ نیوز: امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ انصاراللہ کے حملوں نے بحری جہازوں کو مہنگے اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے باعث انصاراللہ یمن نے ایک بار پھر صہیونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس اقدام نے تل ابیب اور اس کے قریبی اتحادی، امریکہ، پر بھاری مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا، امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر

اس سلسلے میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مایک والٹز نے کہا کہ انصاراللہ کے حملوں کی وجہ سے امریکی پرچم بردار بحری جہازوں میں سے تین چوتھائی نے بحیرہ احمر سے گزرنے سے گریز کیا ہے اور اس کے بجائے جنوبی افریقہ کے طویل اور مہنگے راستے کو اختیار کیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 75 فیصد امریکی بحری جہاز اب نہر سوئز کے بجائے جنوبی افریقہ کے ساحلوں سے گزرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری ایک جنگی کشتی یمن کے قریب سمندری علاقے سے گزری، تو اسے 23 مرتبہ حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button