دنیا

یمن کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا، امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر

شیعہ نیوز: دہشت گرد امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

دہشت گرد امریکی سینٹرل کمان سینٹکام کے کمانڈر نے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں ٹرومین کی جگہ نئے طیارہ بردارجہاز بھیجنا امریکہ کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے، عبدالملک الحوثی

اس سے قبل صبا نیوز ایجنسی نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے تین بار حملے کئے جانے کی رپورٹ دی تھی۔ السلف پر بھی امریکہ نے حملہ کیا ہے جو الحدیدہ میں واقع ہے۔

اس سے قبل امریکی جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ امریکی جنگی طیاروں نے جمعرات کو بھی مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

منگل کو بھی امریکی جنگی طیاروں نے صوبے صعدہ کے طخیہ علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور کئی بار بمباری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button