مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصار اللہ یمن کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تہران میں حماس تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے قتل اور ان کی شہادت کے بعد یمن کی انصار اللہ تحریک نے اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین اور ایران کی معزز قوم کے ساتھ تعزیت و تسلیت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ  آج صبح اسلامی مزاحمت حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوگیا ہے۔ تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کی اسلامی مزاحمت کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک دہشت گردانہ جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button