دنیا

حیفا میں صیہونی مخالف آپریشن اورتل ابیب میں بڑے پیمانے پر آتش سوزی

شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور حیفا کے علا قے بردس حنا کرکور میں صیہونیمخالف آپریشن کی خبر دی ہے۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تل ابیب کی رافنو حنانال اسٹریٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے، جہاں پر بہت سے گودام ہیں-ان ذرائع نے تل ابیب میں ایک تجارتی کمپلیکس کو اڑانے کی سازش کے الزام میں مقبوضہ علاقوں کے اندر کئی نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاع دی ہے۔

:یہ بھی پڑھیں

اسی دوران ایک صہیونی میڈیا نے حیفا کے علاقے بردس حنا کرکور میں سرد ہتھیاروں سے مسلح کارروائی کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

در ایں اثنا اسرائیلی اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حیفا کے جنوب میں سرد ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال لایا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button