دنیا

انتونیو گوتریس کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں جاری اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسرائیل کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہوں جن میں سینکڑوں بے گناہ پناہ گزین مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرہ احمر میں ایک اور مال بردار بحری جہاز میزائل حملے کا شکار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی ایکس میں لکھا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اسرائیل یہ وحشت بند کرے۔

واضح رہے کہ رفح پر صیہونی فوج کی حالیہ جارحیت اور بربریت میں درجنوں بےگناہ اور نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button