دنیا

انٹونیو گوٹرس دوسری بار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز: رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انٹونیو گوٹرس کو دوسری بار بھی سکریٹری جنرل مقرر کردیا۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کرلیا گیا ہے۔

انٹونیو گوٹرس کے عہدے کے دوسرے دور کا آغاز جنوری 2022 سے ہوگا اور آئندہ 5 برس تک جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ انہوں نے پہلی بار اپنا عہدہ یکم جنوری 2017 کو سنبھالا تھا۔

اس سے قبل انٹونیو گوٹرس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیراعظم رہے جب کہ 2005 سے 2015 کے درمیان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

انٹونیو گوٹرس کو دوسری بار بھی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 8 جون کو قرار داد پیش ہوئی تھی۔ ان کی بہترین کارکردگی کے باعث اراکین نے دوسری بار بھی فیصلہ انٹونیو گوٹرس کے حق میں دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close