اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات میں استحکام کے پابند ہیں، انوار الحق کاکڑ

شیعہ نیوز: پاکستان کے وزير اعظم نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کو پاکستان کے دورے کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسلام آباد ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات میں استحکام کے پابند ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران پاکستان و ایران کے درمیان قریبی تعلقات پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں زيادہ سے زیادہ توسیع پر اپنے ملک کی پابندی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے دو میزائل حملے، شمالی سرحد پر پورا کنٹرول

پاکستان کے وزير اعظم نے اسی طرح تعاون کے ذریعے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے ایران کے صدر کو سلام بھیجتے ہوئے پہلی فرصت میں پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button