اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
گلگت بلتستان میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، اپیکس کمیٹی
اپیکس کمیٹی اجلاس میں حکومت نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں اور ریاست اپنی رٹ ہر قیمت پر قائم رکھے گی
شیعہ نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گُلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز گیلانی کی سربراہی میں اپیکس کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ایف سی این اے ہیڈکوارٹر گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور علاقے کے امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں حکومت نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں اور ریاست اپنی رٹ ہر قیمت پر قائم رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی ادارے پاراچنار میں امن و امان قائم کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
اجلاس میں وزیر داخلہ شمس لون، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، آئی جی پولیس، ہوم سیکریٹری، کمانڈر جی بی سکاؤٹس، ریاستی اداروں کے ذمہ داران اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔