دنیا

اقوام متحدہ کا کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کلویلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش ہے، وادی میں انسانی حقوق معطل ہیں اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ترجمان روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کر کے معمولات زندگی کو فی الفور بحال کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

روپرٹ کلویلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے، مواصلاتی نظام منقطع ہے اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور سیاسی رہنماؤں کو بلا جواز حراست میں رکھا ہوا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں وکشمیرکو خصوصی موقف دینے والے آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کومنسوخ کئے جانے اور ریاست کو منقسم کرکے 2 یونین ٹریٹریزمیں تبدیل کرنے کےبعد کشمیر کے حالات خراب ہو گئے اور وہاں کرفیو نافذ ہے اور تمام تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button