پاکستانی شیعہ خبریں

عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں، علامہ ڈومکی

شیعہ نیوز: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے جامعہ امام علی علیہ السلام کنب میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ حضرت سید الانبیاء (ص) کے نام پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے، عشق رسول (ص) و آل رسول (ع) امت مسلمہ کا سرمایہ ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی سید الانبیاء (ص) کی شان میں گستاخی نا قابل معافی جرم ہے، او آئی سی ایک ناکارہ ادارہ ہے جو امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے سامراجی مفادات کا محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عرب حکمران امریکی غلامی کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں، اسی لئے اسرائیل غاصب کو تسليم کرنے کیلئے ان کی لائنیں لگی ہیں، جو امت مسلمہ سے خیانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوس عزاداری کے ہوں یا عید میلاد النبی کے، وہ کسی پرمٹ اور اجازت نامے کے محتاج نہیں ہیں۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف مقدمات کا اندراج ایک شرمناک عمل ہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فی الفور مقدمات واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں نے وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلاف کو ہوا دینے کے لئے پانی کی طرح ڈالر اور ریال خرچ کیے، مگر آج عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر شیعہ، سنی مسلمانوں نے اپنے اتحاد اور وحدت سے دشمن کے سارے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

اس موقع پر کانفرنس سے جامعہ امام علی علیہ السلام کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ محمد نقی حیدری، سید زین العابدین شاہ، سید جعفر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close