
عرب میڈیا میں ایران میں جاری یوم القدس کے "بے مثال ملین مارچ” کی عکاسی
شیعہ نیوز: عرب میڈیا نے ایران بھر میں جاری عالمی یوم القدس کی شاندار ریلیوں سے متعلق خبروں کی کوریج کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں یوم القدس کے جلوسوں کے بے مثال اور شاندار انعقاد نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
اس سلسلے میں المیادین ٹی وی چینل نےرپورٹ دی ہے کہ ایران بھر کے تمام شہروں اور 900 مقامات پر عالمی یوم القدس کا میلین مارچ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم القدس عالمی انصاف کے لئے جدوجہد کی ایک تحریک ہے، ایرانی وزیر سماجی بہبود
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: ایران بھر میں یوم القدس کے جلوسوں کا آغاز آج صبح سے ہی لوگوں کی کثیر شرکت اور "اے قدس ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں” کے نعرے کے ساتھ ہو گیا ہے۔
مارچ کے شرکاء اپنے شہروں کی مساجد اور مرکزی چوکوں سے نماز جمعہ کی جگہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مشہد اور تہران کے عوام نے بھی آج صبح سویرے ان ریلیوں میں شرکت کے لئے اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔
المیادین کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ تہران میں اس سال کے یوم القدس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بے مثال ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایرانی عوام ملک بھر میں یوم القدس کی ریلیوں میں پورے جوش و ولولے کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔
العہد ٹی وی چینل نے ایک ویڈیو شائع کرکے مظلوم فلسطینی قوم کے لیے ایرانی عوام کی وسیع حمایت کی خبر دی۔
فلسطینی نیوز چینل الیوم نے ایران بھر میں یوم القدس کے پروگراموں کے آغاز سے متعلق بتایا کہان جلوسوں میں لاکھوں ایرانی عوام شریک ہیں۔