پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین حسینی ملت تشیع کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، آئی ایس او

شیعہ نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہ ہے کہ اربعین حسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا۔

تنظیم کے مرکزی دفتر میں خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس عزا ہائے اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف پاکستان میں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو ہوا دی جارہی ہے اور سازشیں کی جارہی ہیں وہیں اربعین حُسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت اور عظمت کا مظہر ثابت ہوگا ان شاء اللہ ہر حسینی امام عالی مقام کی ذات کو سفینہ نجات قرار دیتے ہوئے امام حسینؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرے گا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درسِ کربلا و عاشورہ ہے اربعین مارچ میں فلسطین ،یمن اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی داد رسی اور قبلہ اول کے غاصب صیہونی عالمی استکبار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

عارف حسین نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی دونوں یک جان اور متحد ہیں ان شاء اللہ اربعین مارچ میں تمام مسلمان شریک ہوں گے اور یہ روز فتنہ گروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close