پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین، ایک لاکھ پاکستانی زائرین زمینی راستے سے ایران میں داخل ہوئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اربعین حسینی پر زمینی سفر سے عراق زیارات پر جانے کیلیئے ایک لاکھ پاکستانی زائرین نے ایرانی سرحد عبور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان کےگورنر احمد علی موھبتی نے میرجاوہ بارڈر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلائے معلی میں منعقدہ اربعین حسینی کی جلوس عزا کی تقریب کی شرکت کیلئےمیرجاوہ سرحد سے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

احمد علی موہبتی” نے گزشتہ روز میرجاوہ سرحد میں پاکستانی زائرین کے لئے مختلف فلاحی، ثقافتی، رہائشی اور طبی خدمات کی فراہمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک لاکھ پاکستانی زائرین ملک میں آئے ہیں جب کہ صرف ایک دن میں 10 ہزار پاکستانی زائرین داخل ہوچکے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صرف ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین کے آنے کے پیش نظر ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ میرجاوہ بارڈر پر بعض انتظامات اور موکبوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونا چاہئے۔

ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو بارڈر پر قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سمیت طبی سہولیات بھی پوری طرح فراہم کی گئی ہیں اور خاصی تعداد میں ان کے لئے موکب لگائے گئے ہیں۔

بیس صفرمطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم ہے۔

مسلمانوں اور دیگر ادیان الہی کے پیرؤوں کی ایک بڑی تعداد عراق کے مقدس شہر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک کاراستہ پیدل طے کرتی ہے۔ جو اربعین ملین مارچ سے مشہور ہے ۔

عراقی ذرائع کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس تقریبا چودہ ملین زائرین حسینی نے اربعین کے ملین مارچ میں شرکت کی تھی۔ رپورٹوں اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال اربعین کے ملین مارچ میں زائرین حسینی کی تعداد گذشتہ برس سے کہیں زیادہ ہوگی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button