چہلم امام حسین ؑ کا جلوس یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، شہداء کانفرنس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام سالانہ چہلم شہدائے کربلا و شہدا امام بارگاہ جوہر علی شاہ(وڈانی امام بارگاہ) کا اجتماع شہدا چوک میں منعقد ہوا۔
برسی کے اجتماع سے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں شہدائے امام بارگاہ جوہر شاہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہدا کسی بھی قوم کا سہرا ہوتے ہیں، شہدا کے خون سے قوموں میں انقلاب برپا ہوتا ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے شہدا کی مرہون منت ہیں، شہدائے راہ کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قیامت تک کے لیے اپنے آپ کو امر کرلیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں اربعین امام حسینؑ کی طاقت، امریکی پابندیاں روندتے ہوئےپاکستان سے شام براہ راست پہلی پرواز روانہ
مقررین نے مزید کہا کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام یزیدیت کی عبرتناک شکست کا اعلان ہوگا، ملک بھر میں عزادار یزیدی کردار کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری عظیم قوت اور طاقت کا نام ہے جس سے ہر دور کا یزید خائف رہا ہے۔ 9صفر 2009 ڈیرہ غازیخان کی تاریخ کا دردناک اور دکھ بھرا دن تھا، جس دن انسانیت اور حسینیت کے دشمنوں نے چہلم شہدائے کربلا پر خودکش دھماکہ کیا تھا جس میں 26 لوگ شہید ہوگئے تھے۔