اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اربعین امام حسینؑ کی طاقت، امریکی پابندیاں روندتے ہوئےپاکستان سے شام براہ راست پہلی پرواز روانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان نے امریکی پابندیوں کو روندتے ہوئے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زائرین کیلئے پاکستان تا شام پہلی براہ راست خصوصی ریٹرن پرواز کایابی سے مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مقاومتی محاذ کے اہم ملک شام پر داعش کو شکست دینے کے جرم میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک سے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد ہے۔ جس سے دنیا بھر کے شیعہ سنی عاشقان اہل بیتؑ زائرین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کیلئے خوشخبری، اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن شروع

پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی ؑ کی طاقت سے امریکی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز پی آئی اے کا طیارہ 322 زائرین کو لے کر 27 سال بعد شام کی سرزمین پر اترا۔

شامی حکومت کی جانب سے بھی زائرین سے بھری قومی ایئر لائن کی پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قومی پرچم بردار طیارے کو دمشق ایئر پورٹ پر واٹر گن سلامی بھی دی گئی۔

کراچی سے براہ راست شام کی خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے، ایئر پورٹ پر وزیر ہوا بازی و سی ای او پی آئی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔

شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے۔ پاکستانی وفد نے قافلے کی صورت میں حضرت بی بی زینبؑ کے مزار پر حاضری بھی دی،

مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا، وفد نے بی بی زینبؑ کے روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اسی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button