پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کیلئے خوشخبری، اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دمشق کیلئے خصوصی پرواز پی کے 9501 میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک اور شام کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔

بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے تو دمشق ائیر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں دنیا بھر کی طرح اربعین حسینی کے لئے پاکستانی زائرین کی کربلا روانگی جاری

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی جب کہ خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کا کہنا ہےکہ اہم مذہبی موقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے اور قومی ائیرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button