
اربعین کے جلوسوں میں ہماری شرکت دیکھ کر دشمن اپنی موت آپ مر جائے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اربعین کے جلوسوں میں ہماری شرکت اور اتحاد و اخوت دیکھ کر دشمن اپنی موت آپ مر جائے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھے۔شاطر دشمن ہمارے عقائد کے ساتھ ساتھ ہمارے اتحاد و اخوت کو بھی نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ وقت جذباتیت کی بجائے حکمت و تدبر کا ہے۔ولایت علی علیہ السلام کے پیروکار بابصیرت ہوتے ہیں اور جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل ان کا شیوہ ہوتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں، غیر ضروری پابندیاں امتیازی سلوک ہے
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربعین کا بے مثال اجتماع شیعہ وحدت و اخوت کا بہترین مظہر ہو گا۔دشمن ملت تشیع کی باہمی قوت سے خائف ہے۔وہ ہمیں تقسیم کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ہمیں اپنے اتحاد کی طاقت سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانا ہو گا۔
انہوں نے کہ کہا ملت تشیع کو آپس میں الجھانے والے یا تو دشمن کے آلہ کار ہیں یا پھر وہ نادان دوست ہیں جو لاعلمی کا شکار ہیں اور نادانستہ طور پر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔اس وقت قوم باہمی جھگڑوں میں الجھنے کی بجائے اپنی تمام تر توجہ اربعین مظلوم کربلا پر مرکوز رکھے۔ جو دشمن مختلف انداز سے ہمیں باربار نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اربعین کے روز ہماری وحدت و اخوت کو دیکھ کر اپنی موت آپ مر جائے گا۔