پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کو سہولیات فراہم کی جائیں، غیر ضروری پابندیاں امتیازی سلوک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پرعراق جانے والے زائرین پر این سی او سی کی طرف سے کڑی شرائط عائد کرنے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی طرف سے پاکستانی زائرین کی جو تعداد مقرر کی گئی ہے اس میں پاکستانی ادارے کی طرف سے کمی کے فیصلے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کو جو سہولیات میسر ہیں حکومت پاکستان زائرین کو بھی وہی سہولیات فراہم کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین حسینی ؑپرزائرین کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری، شیعہ علماء کونسل نے اعتراض اٹھا دیا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ زائرین کے متعلق این سی او سی کا نوٹیفکیشن کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک ریاستی ادارے کی طرف سے اس طرح کے متعصبانہ اقدام نے وطن عزیز کے آٹھ کروڑ سے زائد اہل تشیع میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے ایک ہفتے کے مختصر ترین سفر کے لیے قرنطینہ اور مختلف ٹیسٹس کی غیر ضروری شرائط پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کے لیے ان شرائط کو لاگو کیا جائے جو عالمی معیار سے مطابقت رکھتی ہوں۔زائرین پر غیر ضروری پابندیاں جگ ہنسائی کا باعث بنیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button