پاکستانی شیعہ خبریں

باجوڑ دھماکہ ملک، قوم اور مذہب کیخلاف اعلان جنگ ہے، علامہ سید جواد نقوی

شیعہ نیوز:جامعہ عروہ الوثقی اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونیوالا دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے سخت خدشات کے باوجود پہلا عشرہ محرم الحرام پُرامن گزرا جبکہ دوسرے عشرے کے پہلے روز ہی کنونشن میں دھماکہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دین، مذہب اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ جو شیعہ اور سنی کو بلاتفریق نشانہ بنا رہے ہیں، شیعہ اور سنی کو بھی ان کیخلاف مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی دونوں مل کر اپنے اتحاد سے ملک، قوم اور مذہب کا دفاع کریں اور پاکستان کی زمین دہشت گردوں پر تنگ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم متحد نہ ہوئی تو یہ قوم و ملک کو نقصان پہنچائیں گے۔ علامہ جواد نقوی نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کیساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے یو آئی کے قائدین اور کارکنان کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button