مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اربعین ملین مارچ میں شیعہ سنی اتحاد کا شاندار مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اربعین ملین مارچ میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں سنی مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں۔

ایران میں تعینات عراق کے سفیر ڈاکٹر سعد جواد قندیل نے زائرین کی تعداد کے بارے میں کہا ہے کہ اس سال تین ملین ایرانی زائرین کی حسینی اربعین میں شرکت کی توقع ہے۔

عراقی سفیر نے کہا کہ ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے اربعین میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد 5 ملین تک ہوتی ہے۔ لیکن عراقی زائرین کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو 11 ملین پر مشتمل ہے۔

عراقی سفیر نے کہا کہ حسینی زائرین کی سکیورٹی عراق کے تمام سکیورٹی اداروں کے کاندھوں پر ہے اور اس میں حشد الشعبی کے رضاکار دستے بھی شامل ہیں۔

عراقی سفیر نے اربعین کودنیا میں بے مثال مراسم قراردیتے ہوئے کہا کہ اربعین کا پیغام امن و سلامتی کا پیغام ہے حضرت امام حسین علیہ السلام امن و صلح اور حریت کے علمبردار ہیں ۔

اربعین کے پیدل مارچ میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی تعداد میں سنی مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام انسانیت کےاتحاد اور یکجہتی کا مرکز اور محوربھی ہیں اور وہ رحمۃ للعالمین ؐ کے نواسے ہیں جنھوں نے نبی کریمؐ کے دین کو عظیم الشان قربانی دیکر بچا لیا۔

واضح رہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم انیس اکتوبر کو منایا جائے گا جس میں دنیا بھر کے ملکوں سے شیعہ، سنی اور حتی غیر مسلمان بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ اربعین ملین مارچ دنیا کا سب سے بڑا اور غیر معمولی پیدل مارچ ہے جس میں پوری دنیا کو انسانیت اور امن کا پیغام دیا جاتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button