مشرق وسطی

اربعین پر ایرانی بارڈر کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کی سیکیورٹی فورسزنے چذابہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع پر عراقی سرحد سے قریب دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا اور زائرین کے تحفظ کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے صوبہ خوزستان میں اب تک زائرین کے کاروان کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے دو بم ناکارہ بنائے گئے ہیں۔

علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرسے کروڑوں زائرین عراق پہنچ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button