پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بڑی خبر، عراقی حکومت نے اربعین ویزہ کیلیےاپروول کی شرط ختم کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی حکومت کی جانب سے اربعین امام حسینؑ پر عراق جانے والے زائرین کیلیئے عراقی ویزہ کے حصول کیلیئے اپروول کی شرط ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے ہر سال اربعین امام حسینؑ پر ویزہ پالیسی کا اجرا کیا جاتا ہے جس میں پورے سال ویزہ کے حصول کیلیے لگائی گئی اپروول کی شرط ختم کردی جاتی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کا ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان

لیکن اس بار 1 صفر کو جاری ہونے والی اربعین ویزہ پالیسی میں ابروول کی شرط عائد کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں زائرین کے زیارت سے محروم رہ جانے کا خدشہ تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین ویزہ پالیسی، ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا عراقی حکام سے رابطہ

تاہم تمام تنظیموں، اداروں کی مسلسل کوششوں اور عراق میں موجود مجتہدین اور علماء کی کوششوں کے سبب عراقی حکومت نے اربعین ویزہ کے حصول کیلیے اپروول کی شرط ختم کردی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close