دنیا
آرمینیا بھی فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا
شیعہ نیوز: آرمینیا نے فلسطین کو خودمختار ملک تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روسیا الیوم نے کہا ہے کہ آرمینیا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم بین الاقوامی سیاست کا اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ مشرق وسطی کو اس بحران سے نکالنے کے لئے بنیادی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چین نے امریکی ملٹری انڈسٹری کمپنی پر پابندی عائد کر دی
بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا غزہ میں سویلین تنصیبات اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ میں پیش آنے والے واقعات کی روشنی میں آرمینیا فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اسپین، ناروے، آئرلینڈ اور سلووینیا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔