دنیا

صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

شیعہ نیوز: انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم کے بعد عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان پر جارحیت اور جنگی جرائم کے باوجود بعض مغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کاروائی، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک

تنظیم نےکہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت پر عالمی پابندی عائد کی جائے۔ عالمی حکومتوں کو اس حوالے سے یکطرفہ کاروائی کی ضرورت ہے۔

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ ہتھیار بنانے والے مواد کی فراہمی بھی روک دی جائے۔

یاد رہے کہ یورپی ممالک میں سے جرمنی نے صہیونی حکومت کو تیس فیصد دفاعی ضروریات فراہم کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button