پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرے، علامہ مقصود ڈومکی

حکومت سندھ کشمور و شکارپور سمیت صوبے بھر میں امن و امان بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ مغوی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں۔ فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے۔ یہ بات انہوں نے وزیرانی ہاؤس بختیار آباد ڈومکی میں پاک وطن پارٹی کے سربراہ میر سیف اللہ خان ڈومکی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سندھ کے علاقے کشمور اور کندھ کوٹ کے بدلتے ہوئے حالات سمیت گزشتہ دنوں میر غالب حسین خان ڈومکی پر حملہ اور مغوی میر ہزار خان ڈومکی کی بازیابی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شبیہہ ذوالجناح کا نگران سپاہ صحابہ کے حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھ کے اضلاع کشمور، شکار پور، گھوٹکی میں بدامنی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کشمور و شکارپور سمیت صوبے بھر میں امن و امان بحال کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ مسلح ڈاکو پولیس کی سربراہی میں روزانہ لوگوں کو اغواء کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں جو کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلح ڈاکو اس قدر طاقتور ہوچکے ہیں کہ لوگوں کو اغواء کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے بھتہ وصول کر رہے ہیں، جو کہ وہاں کے مقامی پولیس آفیسران اور سندھ حکومت کے منہ پر زوردار طمانچے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور آرمی چیف سے کشمور اور کندھ کوٹ میں کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوج اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button